وزیراعظم کا شوگر کمیشن رپورٹ پر ایف بی آر، نیب، آیف آئی اے کو تحقیقات کا حکم

      وزیراعظم کا شوگر کمیشن رپورٹ پر ایف بی آر، نیب، آیف آئی اے کو تحقیقات کا ...

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک، نیوزایجنسیاں) وزیراعظم نے شوگر مافیاکیخلاف کریک ڈاؤن کا بڑا فیصلہ کرتے ہوئے شوگر کمیشن رپورٹ پر ایف بی آر، نیب، ایس ای سی پی، ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دیدیا۔وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر مشیر احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے خطوط ارسال کر دیئے، گورنر سٹیٹ بینک، مسابقتی کمیشن اور تین صوبوں کو بھی خط لکھ دیے گئے۔ خطوط کیساتھ شوگر کمیشن رپورٹ بھی بھجوا دی گئی۔وفاقی حکومت نے 90 روز میں عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کا کہہ دیا۔ وفاقی کابینہ نے 23 جون کو ایکشن پلان کی منظوری دی تھی۔ ایف بی آر کو ملک بھر کی تمام شوگر ملز کا آڈٹ کرنے کی بھی ہدایت کر دی گئی۔خط کے متن میں کہا گیا کہ ایف بی آر شوگر ملز کی بے نامی ٹرانزیکشنز کی تحقیقات، نیب شوگر کمیشن کے نتائج کی روشنی میں ذمہ داروں کا تعین کرے۔ نیب کو شوگر ملز اور مالکان کے مالی معاملات کی تحقیقات کا کہہ دیا گیا۔دوسری طرف شوگر انکوائری کمیشن کے معطل افسر ایڈیشنل ڈائریکٹر سجاد باجوہ خود پر لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد قرار دے دیئے اور کہا ابو بکر خدا بخش ذاتی عداوات پر انتقامی کارروائی کر رہا ہے۔ انہوں نے شو کاز نوٹس پر تحریری جواب وزارت داخلہ کے ایڈیشنل سیکرٹری فخر عالم کو جمع کرادیا، جس میں سجاد باجوہ کا کہنا ہے بوگس کال پر نوٹسز جاری کیے اور وا رننگ لیٹر بھی بھجوایا۔ ابو بکر کو 2درخواستیں جمع کرائیں جو وصول نہیں کیں، آئی بی کی سورس رپورٹ کا بہانہ بناکر الزامات لگائے گئے، سورس رپورٹ میں کیا ثبوت ہیں آج تک کچھ سامنے نہیں آ سکا، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ نے درخواست پر ڈی جی سے کمنٹ مانگے مگر جواب نہیں دیا گیا۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب اور ڈپٹی ڈی جی آئی بی کے بیانات کا کراس معائنہ بھی نہ کرایا گیا، میرے ساتھ کام کرنیوالے کسی سٹاف ممبر کا بیان بھی قلمبند نہیں کیا گیا، قانون کے مطابق کمیشن کیسربراہ واجد ضیا کا بیان ریکارڈ کرنا چاہیے تھا جو نہیں کیاگیا، الائنس ملز سے انفارمیشن شیئرنگ کے الزامات کے شواہد بھی نہیں دیے گئے۔ سیل کے معاملے پر ٹین منی ٹریل کی طرف جانا چاہتے تھے،سٹیٹ بینک کو خط بھی لکھا گیا، گوہر نفیس اور احمد کمال منی ٹریل کے معاملے پررکاوٹ بن گئے، چینی کی مقامی سطح اور افغانستان بھجوانے کی مکمل تفصیل احمد کمال کو واٹس ایپ پر بھجوائی۔ سجاد باجوہ کا کہنا تھا احمد کمال نے کارکردگی کو سراہا اور کہا کام مکمل کر کے ہیڈکوارٹرآ جائیں، اس کے باوجود انکوائری افسر نے مجھ پر نااہلی اور ناقص کارکردگی کا الزام عائد کیا۔

وزیراعظم حکم

مزید :

صفحہ اول -