کیربیئن لیگ، سہیل تنویر اور آصف علی کو این او سی جاری

کیربیئن لیگ، سہیل تنویر اور آصف علی کو این او سی جاری

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پی سی بی نے قومی کرکٹرز سہیل تنویر اور آصف علی کو کیربیئن پریمیئر لیگ کے لیے این او سی جاری کردیا۔کیربیئن پریمیر لیگ کا آغاز 18 اگست سے ہورہا ہے، فی الحال 2 پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ ہی معاہدے ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سہیل تنویز کی پیر کی شب براستہ انگلینڈ ویسٹ انڈیز روانہہوئے، آل رانڈر بارباڈوس میں قرنطینہ اور پریکٹس کریں گے۔جارح مزاج یٹسمین آصف علی 29جولائی کو براستہ امریکا ویسٹ انڈیز جائیں گے، ٹی ٹوئنٹی اسپیشلسٹ آصف علی سینٹ لوشیا میں 14 روز کا قرنطینہ اور پریکٹس کریں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -