کورونا سے اموات میں کمی کے باوجود لاپرواہی کی گنجائش نہیں، ظفر مرزا

کورونا سے اموات میں کمی کے باوجود لاپرواہی کی گنجائش نہیں، ظفر مرزا

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات میں 87 فیصد کمی آئی، تاہم اب بھی لاپرواہی کی گنجائش نہیں ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ الحمدللہ آج پاکستان میں گزشتہ 3ماہ کے دوران کووڈ۔19 سے سب سے کم اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ 20 جون کو ہونے والی 153 اموات کے مقابلے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 20 اموات رپورٹ ہوئیں،انہوں نے کہا کہ اب بھی کسی لاپرواہی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

ڈکٹر ظفر مرزا

مزید :

صفحہ اول -