چیئرمین سینیٹ نے سینیٹر شیری رحمان کو ایوان بالا کی دادی قرار دیدیا

  چیئرمین سینیٹ نے سینیٹر شیری رحمان کو ایوان بالا کی دادی قرار دیدیا

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سینیٹر شیری رحمان کو ایوان بالا کی دادی قرار دے دیا۔پیر کو سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں سینیٹر شیری رحمان نے تاخیر سے شرکت کی تاہم چیئرمین سینیٹ نے سینیٹر شیری رحمان کی عدم موجودگی کے باعث ان کے بل کا ایجنڈا ان کے آنے تک موخر کر دیا اور کہا کہ ایوان کی دادی ابھی آئی نہیں ہیں، بعد ازاں جب سینیٹر شیری رحمان ایوان میں آئیں تو چیئرمین سینیٹ نے انہیں کہا کہ دادی بل پیش کریں، جس پر سینیٹر شیری رحمان نے ہنستے ہوئے کہا کہ ایوان میں ووٹنگ کرا لیں۔

شیری رحمان

مزید :

صفحہ اول -