امریکی سفارتی عملے نے چین میں اپنا قونصل خانہ چھوڑ دیا،قومی پرچم بھی اتاردیا

  امریکی سفارتی عملے نے چین میں اپنا قونصل خانہ چھوڑ دیا،قومی پرچم بھی ...

  

بیجنگ (آن لائن)امریکی سفارتی عملے نے 72 گھنٹے کی ڈیڈ لائن کی میعاد ختم ہونے کے بعد چین کے شہر چینگڈو میں اپنے قونصل خانے چھوڑ دیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سفارتی عملہ ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد، چین کے شہر چینگدو میں اپنے قونصل خانے سے نکل گیا، جس کے بعد امریکی قونصل خانے کی تختی ہٹا دی گئی، اور امریکی پرچم کو نیچے کردیا گیا۔چین کی وزارت خارجہ نے کہا کہ ڈیڈ لائن کے بعد چینی عملہ عمارت میں داخل ہوا اور تمام امور اپنے قبض میں لے لئے۔ "امریکی قونصل خانہ بند ہوتے ہی مقامی باشندوں کا ہجوم باہر جمع ہوگیا، جس میں بہت سے چینی جھنڈے لہراتے دکھائی دئیے۔ واضح رہے بیجنگ نے امریکیوں کے ہیوسٹن میں چینی قونصل خانے کے بند ہونے کے جواب میں اس دعوے پر یہ حکم جاری کیا کہ اسے جاسوسی کے مرکز کے طور پر استعمال کیا گیا تھا۔

امریکہ

مزید :

صفحہ اول -