آن لائن نیٹ بال سیمینار فاسٹ فائیو آج منعقد ہوگا

  آن لائن نیٹ بال سیمینار فاسٹ فائیو آج منعقد ہوگا

  

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام ایک روزہ آن لائن نیٹ بال سیمینار فاسٹ فائیو آج منعقد ہوگا، پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے سرکاری خبر رساں ادارے کو بتایا کہ سیمینار کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور سیمینار میں شرکت کے لئے رجسٹریشن کا عمل تین روز کی بجائے تین گھنٹے میں ہی آن لائن مکمل ہوچکا تھا جس میں ملک بھر سے نیٹ بال کے کھلاڑی، کوچز اور آفیشلز کے علاوہ سکول ٹیچرز آن لائن اپنی، اپنی رجسٹریشن آن لائن کاروائی تھی، کورس کے شرکاء کو سینئر تجرکار انٹرنیشنل اور مقامی آفیشلز کھیل کے حوالے سے مختلف امور پر لیکچرز دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سیمینارکورونا وائرس کی وبا کے باعث آن لائن منعقد کیا جا رہا ہے

اور اس کا مقصد ملک میں کورونا وائرس کے باعث کافی عرصہ سے کھلاڑی گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں ان کو نئے نئے قوانین کے بارے میں آگاہی فراہم کرنی ہے اور اس کا مستقبل میں بہت زیادہ فائدہ حاصل ہوگا اس سیمینار کا ایسے حالات میں انعقاد بہت خوش آئند ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -