پاکستان، بنگلا دیش میں سفارتی تعلقات کی بحالی سے بھارت پریشان

پاکستان، بنگلا دیش میں سفارتی تعلقات کی بحالی سے بھارت پریشان

  

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان سفارتی تعلقات بحال ہونے، وزیراعظم عمران خان کی طرف سے شیخ حسینہ واجد کیساتھ ٹیلیفونک رابطے کے بعد مقبوضہ کشمیر کے مسئلہ کو اٹھانے پر بھارتی پریشانی بڑھنے لگی، مودی سرکار کو آنکھیں کھولنے کی صدائیں بلند ہونے لگیں۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے بنگلا دیشی ہم منصب شیخ حسینہ واجد کو ٹیلیفون کیا، جس میں سیلاب، مقبوضہ کشمیر، کورونا وائرس سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گزشتہ روز ایک بنگلا دیشی معروف اخبار کا کہنا تھا کہ شیخ حسینہ واجد نے بھارتی ہائی کمشنر کی متعدد درخواستوں کے باوجود گزشتہ 4 ماہ سے ان سے ملاقات نہیں کی جو نئی دہلی کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہونے اور قریبی تعلقات پاکستان اور چین کی جانب منتقل ہونے کا اشارہ دیتے ہیں۔

بھارت پریشان

مزید :

صفحہ اول -