آرمی چیف سے سربراہ پاک فضائیہ انور مجاہد،سینیٹر رحمان ملک کی ملاقاتیں

    آرمی چیف سے سربراہ پاک فضائیہ انور مجاہد،سینیٹر رحمان ملک کی ملاقاتیں

  

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل انور مجاہد نے ملاقات کی۔پاک فوج کے ترجمان کے ملاقات جی ایچ کیوراولپنڈی میں ہوئی جس میں پیشہ ورانہ و باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔دریں اثناآرمی چیف جنرل باجوہ سے سینیٹر رحمان ملک نے بھی ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس ملاقات میں دفاع اور داخلی سلامتی سے متعلق معاملات زیر بحث آئے۔سینیٹر رحمان ملک نے ملک میں قیام امن میں پاک فوج کی کامیابی کو سراہا۔

آرمی چیف

مزید :

صفحہ اول -