سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس 38ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر دگیا، پہلی بار فی تولہ سونا 5100روپے مہنگا ڈالر کے مقابل روپے کی قدر 40پیسے مستحکم

  سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس 38ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر دگیا، پہلی بار فی ...

  

کراچی (اکنامک رپورٹر) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روزپیر کو زبردست تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس 38ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہو ئے613.54پوائنٹس کے اضافے سے38221.16پوائنٹس کی بلندسطح پرپہنچ گیاجبکہ61.70 فی صدکمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے سبب مار کیٹ کی سرمایہ کاری مالیت81ارب80کروڑ82لاکھ روپے بڑھ گئی اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی جمعہ کی نسبت8.09فیصد زائد رہی۔گزشتہ روزٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اورٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص خریداری میں بھرپور دلچسپی دیکھنے میں آئی جس کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس 38ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تیزی کا رجحان آخر تک برقرار رہا اور کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس613.54پوائنٹس کے اضافے سے 38221.16 پوا ئنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای30انڈیکس بھی 318.92پوائنٹس کے اضافے سے16634.28پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 309.05پوائنٹس کے اضافے سے 27028.37پوائنٹس کی سطح پربند ہوا۔ گذشتہ روزمجموعی طور پر376کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے232کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ129میں کمی اور 15 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 70 کھرب72ارب88کروڑ78لاکھ روپے سے بڑھ کر71کھرب54ارب96کروڑ9لاکھ روپے ہوگئی۔

سٹاک مارکیٹ

ا

کراچی (اکنامک رپورٹر) ملک بھر میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز ملکی تاریخ میں پہلی بار فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 100 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 46 امریکی ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی نئی قیمت ایک ہزار 942 امریکی ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوی ایشن کے مطابق اسوقت سونے کی عالمی قیمت فی اونس 1900 سے تجاوز کر چکی ہے، موجودہ صورتحال میں بہت سے ملک اور عالمی مالیاتی اداروں کا بھی سونے میں سرمایہ کاری کرنے کا امکان ہے۔ آنیوالے چند مہینوں سونے کی عالمی سطح پر قیمت دو ہزار ڈالر سے تجاوز کر سکتی ہے اور اسی بنیاد پر پاکستان میں بھی اس کی قیمت میں اضافہ ہو گا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، فیصل آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 23ہزار 800 روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں بھی ملکی تاریخ میں پہلی بار چار ہزار 372 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد دس گرام سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ چھ ہزار 138 روپے ہو گئی۔ادھر انٹر بینک میں پاکستا نی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 40پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 50پیسے کی کمی ہوگئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روزانٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید40پیسے کی کمی سے167.20سے گھٹ کر 166.80 اور قیمت فروخت167.50 سے گھٹ کر 167.10روپے ہوگئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید50پیسے کی کمی سے167.20 سے گھٹ کر166.70 اور قیمت فروخت167.70 سے گھٹ کر167.20روپے ہوگئی۔ د یگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خریدایک روپے کے اضافے سے191.50 سے بڑھ کر192.50 اور قیمت فروخت193.50 سے بڑھ کر194روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید50پیسے کے اضافے سے 210.50 سے بڑھ کر211 اور قیمت فروخت212.50 سے بڑھ کر213روپے ہوگئی۔سعودی ریال کی قیمت خرید 43.90 سے گھٹ کر43.65 اور قیمت فروخت44.40 سے گھٹ کر44روپے ہوگئی جبکہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید 44.90 سے گھٹ کر44.75 اور قیمت فروخت 45.40 سے گھٹ کر45.10روپے ہوگئی۔

سونا ڈالر

مزید :

صفحہ اول -