پرویز الٰہی کیخلاف ریفرنس منظوری کیلئے چیئرمین کوبجھوا دیاگیا،نیب رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں پیش

پرویز الٰہی کیخلاف ریفرنس منظوری کیلئے چیئرمین کوبجھوا دیاگیا،نیب رپورٹ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی) سپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات کی تفتیش مکمل کرکے ریفرنس حتمی منظوری کے لئے چیئرمین نیب کو بھجوا دیاگیاہے،یہ بات لاہورہائی کورٹ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب لاہور نجم عباس کی طرف سے پیش کی گئی رپورٹ میں بتائی گئی ہے،رپورٹ کے مطابق چودھری پرویز الٰہی نے بحثیت وزیر لوکل گورنمنٹ29 افراد کو بھرتی کرایا،سرکاری لیٹر پیڈ پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو بھرتی کرنے کے لئے لکھا۔ گریڈ 16 اور گریڈ 17 میں اکاؤنٹس آفیسرز اور چیف آفیسرز بھرتی کرائے۔نیب رپورٹ کیمطابق چودھری پرویز الٰہی کے خلاف کیس ثابت کرنے کے لئے شواہد موجود ہیں۔نیب نے اپنے جواب میں چودھری پرویزالہٰی کی مذکورہ درخواست مسترد کرنے کی استدعا بھی کی ہے۔
پرویز الٰہی ریفرنس
 

مزید :

صفحہ اول -