صدر ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے قومی سلامتی مشیر رابرٹ اوبرائن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ رابرٹ او برائن ٹرمپ انتظامیہ میں کورونا کا شکار ہونے والے سب سے سینئر رکن ہیں جن میں مہلک وائرس کی معمولی علامات پائی گئی ہیں۔کورونا کی تشخیص کے بعد امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے تنہائی اختیار کر کے محفوظ مقام سے کام شروع کر دیا ہے۔وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پنس کے لیے فی الحال خطرے کی کوئی بات نہیں۔
ٹیسٹ مثبت