کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے وزیراعظم کی سمارٹ لا ک ڈاؤن پالیسی کامیاب رہی: عثمان بزدار

  کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے وزیراعظم کی سمارٹ لا ک ڈاؤن پالیسی کامیاب رہی: ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے وزیراعظم عمران خان کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کامیاب رہی ہے اورآج دنیا بھی وزیراعظم عمران خان کے اقدامات کو سراہا رہی ہے-سمارٹ لاک ڈاؤن کے بہترین نتائج سامنے آ رہے ہیں اورہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے۔سمارٹ لاک ڈاؤن کی مخالفت کرنے والوں کو اب اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے-بدقسمتی سے اپوزیشن جماعتوں نے کورونا جیسے قومی چیلنج پر بھی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنانے کی ناکام کوشش کی-انہوں نے کہاکہ حکومت کے دور اندیش اقدامات کے باعث کورونا وباء کا پھیلاؤ کم ہوا ہے- عیدالاضحی پر بھی ایس او پیز پر عملدآمد یقینی بنانا ہوگا۔عوام سے اپیل ہے کہ وہ عید سادگی سے منائیں اور عیدپر قربانی کرتے وقت حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔ سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے پنجاب میں گزشتہ 24گھنٹے میں کورونا سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوااورگزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا سے متاثرہ 172 نئے مریض سامنے آئے ہیں -پنجاب میں مجموعی طورپرآج ایکٹو کیس 8697 ہیں جبکہ مجموعی طور پر 81260مریض صحت یاب ہوچکے ہیں - پنجاب میں اب تک 699636ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں -وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ حکومت کے موثر اقدامات کے باعث کورونا کا پھیلاؤ روکنے میں مدد ملی ہے اورعوام کی جانب سے بھی ایس او پیز پر عملدرآمد کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں - کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری رکھے جائیں گے- کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے کاوشیں رنگ لا رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ عید الاضحی پرکورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر من و عن عمل کرنا ضروری ہے۔ مویشی منڈیوں میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا-

عثمان بزدار

ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ننکانہ صاحب کے نواحی گاؤں نبی پور پیراں آمد، وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر(ر) اعجاز احمد شاہ کے بھائی اور ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف پیر سرور شاہ کے والد پیر حسن احمد شاہ المعروف پیر پپو شاہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوارخاندان سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ اپنے پیارے کے بچھڑ جانے کا دکھ الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا،اللہ تعالیٰ آپ اور غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔اس موقع پر مشیروزیراعلی آصف محمود، اراکین پنجاب اسمبلی خرم اعجاز چٹھہ، عمرآفتاب،خرم منور منج سابقہ ممبر نیشنل اسمبلی،آئی جی اسلام آباد عامر ذولفقار،ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسماعیل الرحمن کھاڑک،اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ صولت حیات وٹو، سابقہ ممبرز صوبائی اسمبلی و وفاقی اسمبلی اور پارٹی عہدیداران سمیت سیاسی و سماجی راہنماء بھی موجو د تھے۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے پیر حسن شاہ المعروف پپوشاہ (مرحوم)کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی،سوگوار خاندان کے لیے صبرجمیل کی دعا کی اور وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ سے ان کے بھائی کی وفات پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ننکانہ صاحب آمد سے قبل ضلعی انتظامیہ کی طرف سے فول پروف سکیورٹی سمیت صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کیے گئے تھے۔

تعزیت

مزید :

صفحہ اول -