پاکستان میں ہاؤسنگ کے شعبہ کو فروغ دینے میں معاونت دے رہے ہیں: عالمی بینک

پاکستان میں ہاؤسنگ کے شعبہ کو فروغ دینے میں معاونت دے رہے ہیں: عالمی بینک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہو ر(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر الانگوپیچوموتو کا کہنا ہے کہ عالمی بینک پاکستان میں ہاؤسنگ کے شعبہ کو فروغ دینے میں معاونت فراہم کر رہا ہے۔ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے تعاون اورمعاونت سے خیبرپختونخوا، سابق فاٹا اور بلوچستان میں ہاوسنگ کیلئے طویل المعیاد قرضوں کی فراہمی میں مدد ملے گی۔سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ عالمی بینک گروپ کا ادارہ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن پاکستان میں پاکستان مارگیج ری فنانس سکیم لمیٹڈ میں 500 ملین ڈالرکی ایکویٹی سرمایہ کاری کرے گا۔کنٹری ڈائریکٹر کا مزید کہنا تھا کہ اس سرمایہ کاری کامقصد پاکستان میں مکانوں کی تعمیر کیلئے معقول اور آسان قرضوں کی فراہمی کے عمل کو تیزکرنا ہے۔ پاکستان میں 2030ء اور 2040ء کے درمیان شہروں اور قصبات کی آبادی دوگنا ہونے کا اندازہ ہے اورآبادی کیلئے مناسب مکانات کی فراہمی ایک اہم چیلنج ہے۔الانگوپیچوموتو نے بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس وقت پاکستان میں ایک کروڑمکانوں کی کمی ہے جس میں سالانہ 7 لاکھ یونٹ کا اضافہ ہو رہا ہے، اسکے برعکس پاکستان میں مکانوں کیلئے قرضہ حاصل کرنے کی شرح 0.3 فیصد ہے جوجنوبی ایشیاء کے دیگرممالک کے مقابلے میں بہت کم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی ایشیاء میں گھروں کیلئے قرضوں کی اوسط شرح 3.4 فیصد ہے۔ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے تعاون اومعاونت سے خیبرپختونخوا، سابق فاٹا اور بلوچستان میں ہاوسنگ کیلئے طویل المعیاد قرضوں کی فراہمی میں مدد ملے گی۔
عالمی بینک

مزید :

صفحہ اول -