نیب سے مقدمہ جیتنے والی فرم براڈشیٹ کی پاک کرکٹ اثاثوں پر قبضے کی دھمکی

  نیب سے مقدمہ جیتنے والی فرم براڈشیٹ کی پاک کرکٹ اثاثوں پر قبضے کی دھمکی

  

لندن(مانیڑنگ ڈیسک)قومی احتساب بیورو (نیب) سے مقدمہ جیتنے والی آئزل آف مین رجسٹرڈ براڈشیٹ ایل ایل سی نامی فرم نے پاکستان کرکٹ کے اثاثوں پر قبضے کی دھمکی دے دی لندن میں نیب کے خلاف مقدمہ جیتنے والی کمپنی ’براڈشیٹ ایل ایل سی' کے وکیل کی جانب سے حکومت کو ایک خط بھیجا گیا ہے خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور نیب، ایوارڈ کی 33 ملین ڈالرسے زائد رقم ادا کرنے میں ناکام رہے ہیں جس پر عدالت کی جانب سے پیشہ وارانہ بیلفس کو ’پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اثاثے ضبط کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور ان کی کارروائی دو روز میں شروع ہوجائے گی خط میں کہا گیا ہے کہ اگر بیلفس نے پاکستان ٹیم کا سامان ضبط کیا تو ٹیم کے لیے مشکل صورت حال پیدا ہوجائے گی۔

کرکٹ اثاثے

مزید :

صفحہ اول -