پی ٹی اے کا آن لائن گیم پب جی پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ

  پی ٹی اے کا آن لائن گیم پب جی پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے آن لائن گیم 'پب جی' پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔پی ٹی اے حکام کا مؤقف ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پب جی پر پابندی ختم کرنے کا حکم نہیں دیا، عدالت نے پی ٹی اے کے یکم جولائی کی پابندی کے حکم نامے کی تفصیلات جاری کرنے کاحکم دیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ والدین اور شہریوں کی جانب سے 109 شکایات اور گیم بند کرنے کی درخواستیں موصول ہوئی تھیں، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پب جی انتظامیہ نے پی ٹی اے کے سوالات کا کوئی جواب نہیں دیا، جب کہ پنجاب پولیس نے پب جی گیم کھیلنے والے کم عمربچوں کی خودکشی کی رپورٹ دی ہے۔
پب جی گیم
 
 
 

مزید :

صفحہ اول -