ہاکی کے سابق اولمپیئن اسد ملک ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئے

ہاکی کے سابق اولمپیئن اسد ملک ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئے

  

لاہور(آن لائن)قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور اولمپیئن اسد ملک ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئے۔اسد ملک کے صاحبزادے حسن اسد ملک نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ والد کا شرقپور روڈ پر ایکسیڈنٹ ہوا ہے جس میں وہ جان کی بازی ہار گئے۔حادثے میں ان کی صاحبزادی بھی زخمی ہوئی ہیں۔ سابق کپتان اسدملک نے 1964 میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹوکیو اولمپکس میں دو سلور میڈل جیتے تھے۔

اسد ملک

مزید :

صفحہ اول -