5سالہ دور حکومت میں رہنمائی اور تعاون پرشکریہ، ورلڈ بینک کا شہباز شریف کوخط

  5سالہ دور حکومت میں رہنمائی اور تعاون پرشکریہ، ورلڈ بینک کا شہباز شریف ...

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر پیچا موتھوایلنگوان نے شہباز شریف کو خط لکھ کر پانچ سالہ دور حکومت میں رہنمائی،مدد اور تعاون کرنے پرشکریہ ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنے قیام کے دوران میں نے آپ کی مشاورت اور بہترین شراکت داری اور ورلڈ بنک کی یہاں ٹیم پر بھروسہ کیا ہے،پانچ سال میں آن میں قیام کے دوران مختلف ثقافتی رنگوں، شہروں اور زندہ دل عوام کی رہنمائی، مدد اور تعاون کے بغیر ہمیں ملنے والی کامیابیاں ممکن نہ ہوپاتیں،آپ کی پرتپاک میزبانی اور مہمان نوازی کے لئے بے حد شکرگزار ہوں،پاکستام کے بارے میں بہت کچھ جاننے کا موقع ملاہے۔انہوں نے کہا کہ یکم اگست سے ناجے بن حسین میری جگہ ذمہ داریاں سنبھال رہے ہیں۔

شہباز شریف خط

مزید :

صفحہ اول -