انسداد کورونا کیلئے عالمی سطح پر اجتماعی کوششیں ناگزیر: پاکستان

انسداد کورونا کیلئے عالمی سطح پر اجتماعی کوششیں ناگزیر: پاکستان

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے کورونا وائرس کے خاتمے کیلئے عالمی سطح پر اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار اقتصادی امور کے وزیر خسرو بختیار نے کیا جنہوں نے کورونا کیخلاف چین، افغانستان پاکستان نیپال چار فریقی وزرا ئے خارجہ ویڈیو کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔وفاقی وزیراقتصادی امو ر نے اس امر پر زور دیا کہ ویڈیو کانفرنس میں شرکت کرنیوا لے ممالک کو کورونا کیخلاف سیاسی اتفاق رائے قائم اور اس سے نمٹنے کیلئے متحد کوششوں کا اعلان کرنا چاہیے۔ ہمیں ایک دوسرے کے تجربا ت سے سیکھنا اور کورونا کی روک تھام میں تحقیقی اداروں میں رابطہ مستحکم کرنا چاہئے۔دریں اثنا ء ویڈیو کانفرنس میں اپنے ویڈیو پیغام میں و ز یر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کورونا سے نمٹنے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کیا جانا چاہیے۔ ویڈیو پیغام میں انکا کہنا تھا میں اپنی مصروفیات کے سبب اس اہم کانفرنس میں شرکت نہیں کر پایا، اسلئے وفاقی وزیر اقتصادی امور خسرو بختیار کو شرکت کی درخواست کی۔میں چینی قیادت کو مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے کووڈ 19 جیسے اہم موضوع پر چار ملکی کانفرنس کا انعقاد کیا۔ چین، افغانستان، نیپال اور پاکستان خطے کے اہم ممالک ہیں، ہمیں اپنے لوگوں کو اس عالمی وبا کے مضمر ا ت سے بچانے اور کورونا وبائی چیلنج سے نمٹنے کیلئے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔ انتہائی اہم اور غیر معمولی نوعیت کی کانفرنس کی قیادت پر چینی ہم منصب وانگ ژی کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہمیں اس وائرس سے نمٹنے کیلئے اتحاد باہمی وکثیر الجہتی تعاون کی ضرورت ہے جو کسی مذہب، قومیت اور علاقائی حدود سے مبرا ہے۔

پاکستان

مزید :

صفحہ اول -