چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کی حمایت نہیں کرینگے،ایاز صادق

  چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کی حمایت نہیں کرینگے،ایاز صادق

  

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ متحدہ اپوزیشن چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کی حمایت نہیں کرے گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کو ڈپٹی چیئرمین اور پراسیکیوٹر جنرل نیب کی مدت میں توسیع کی تجویز بھی قبول نہیں ہے۔ نیب قانون میں مجوزہ ترمیم کے مسودے میں چیئرمین نیب، ڈپٹی چیئرمین نیب اور پراسیکیوٹر جنرل نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کی شق شامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسودہ حکومتی کمیٹی نے غور کے لیے اپوزیشن کے حوالے کیا تھا، نیب قانون میں تبدیلی کے لیے حکومت اور اپوزیشن کا اجلاس ہو گا۔خیال رہے منی لانڈرنگ،نیب قانون میں تبدیلی کیلئے پارلیمنٹ کی 24 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ کمیٹی میں تمام جماعتوں کو نمائندگی دی گئی ہے۔

توسیع کی حمایت

مزید :

صفحہ اول -