مصری شاہ، اسلام پورہ کے علاقوں میں 2افراد قتل

مصری شاہ، اسلام پورہ کے علاقوں میں 2افراد قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر) مصری شاہ کے علاقہ نواب چوک میں چالیس سالہ شاہد کو پرانی دشمنی کی بناء پر مخالفین نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کردیا شاہد کو زخمی حالت میں میو ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے نعش قبضے میں لے کر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا جبکہ دوسری جانب تھانہ اسلام پورہ کے علاقے سگیاں پل تاج کمپنی کے قریب پچاس سالہ بابر شاہ کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کر کے نعش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے پورسٹمارٹم کیلئے منتقل کر کے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کر دی پولیس کے مطابق بابر شاہ ویلڈنگ کا کام کرتا تھا ملزمان نے بابر شاہ کے سراور کمر پر گولیاں ماریں وقوعہ کی ڈکیتی مزاحمت قتل سمیت دیگر پہلو ؤں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مزید :

علاقائی -