زلمے خلیل زاد آج پاکستان پہنچیں گے، سول و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے

زلمے خلیل زاد آج پاکستان پہنچیں گے، سول و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد آج (منگل کو)پاکستان پہنچیں گے۔ وہ انٹر افغان ڈائیلاگ کے لیے پاکستان سے تعاون کی درخواست کریں گے جبکہ سول و عسکری قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زلمی خلیل زاد آج منگل کو پاکستان پہنچیں گے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ وہ افغان ڈائیلاگ کے لیے پاکستان سے تعاون مانگیں گے۔ زلمی خلیل زاد علی سول و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔جبکہ اسلام آباد سے دورہ مکمل کرکے طالبان قیادت سے ملاقاتوں اور مذاکرات کے لئے کابل روانہ ہوں گے۔
زلمے خلیل زاد
 
 
 
 

مزید :

صفحہ اول -