مانگا منڈی پولیس کی کارروائیاں، 2 ڈکیت گینگ کے 4 ارکان گرفتار

مانگا منڈی پولیس کی کارروائیاں، 2 ڈکیت گینگ کے 4 ارکان گرفتار

  

لاہور(کرائم رپورٹر) مانگا منڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مانگا منڈی سمیت لاہور کے دیگر علاقوں میں ہاؤس رابری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث 2ڈکیت گینگ کے 4 ارکان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ایس ایچ او مانگا منڈی اکمل خالد کے مطابق ملزمان گھروں میں موجود اہل خانہ کو یرغمال بنا کر ڈکیتی کی وارداتیں کرتے اور تشدد کا نشانہ بناتے تھے گرفتار ملزمان میں سلیم، جمیل، ریاض، شریف شامل ہیں،ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و طلائی زیورات موبائل فون اور دیگر مال مسروقہ سامان برآمد کیا گیا ہے ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونیوالا اسلحہ، 4 پسٹل اور درجنوں گولیاں بھی برآمد کی گئی ہیں مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشن لاہور اشفاق خان نے ڈکیت گینگز کی گرفتاری پر ایس ایچ او مانگا منڈی اکمل خالد و دیگر ٹیم کو شاباش دی ہے۔

مزید :

علاقائی -