سوڈان میں قتل عام، کئی دیہات نذر آتش، بچوں سمیت 60افرد ہلاک، متعد مارکیٹیں لوٹ لی گئیں
خرطوم (مانیٹرنگ ڈیسک)سوڈان کے ریجن دارفر میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے بچوں سمیت 60 افراد کو ہلاک کر دیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مسلح افراد نے ہفتے کے روز دارفر ریجن میں فائرنگ کر کے بچوں سمیت 60 افراد کو قتل کیا۔اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق جمعے کے روز بھی مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 20 افراد کو قتل کیا تھا۔اقوا م متحدہ کے کوآر ڈ ی نیشن آف ہیومن ٹیرین افیئرز آفس (او سی ایچ اے) کے مطابق مسلح ملزمان نے حملے کے دوران کئی دیہات جلا دیے اور مارکیٹیں لوٹ لیں۔اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دارفر ریجن میں موجودہ فسادات کی وجہ ایگریکلچر سیزن میں نرمی اور بڑے پیمانے پر لوگوں کی منتقلی ہے۔کسی بھی گروپ کی جانب سے دارفر ریجن میں ہونیوالے فسادات کی ذ مہ داری قبول نہیں کی گئی۔دوسری جانب سوڈان کے وزیراعظم عبداللہ حمدوک نے فسادات میں ہونیوالے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دارفر ریجن میں مزید فورسز بھیجی جائیں گی۔
سوڈان قتل عام