عورت مارچ،منتظمین کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر رپورٹ طلب

عورت مارچ،منتظمین کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر رپورٹ طلب

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے عورت مارچ کے منتظمین کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر متعلقہ تھانے سے رپورٹ طلب کر لی ہے عدالت میں شہری عصمت اللہ نے عورت مارچ کے منتظمین کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ 8 مارچ کو خواتین نے عورت مارچ منایا جس میں خواتین نے پاکستان کی ثقافت اور تہذیب کے منافی پلے کارڈز لہرائے عورت مارچ میں خواتین کے پلے کارڈز اسلام کے بنیادی اصولوں کے خلاف تھے، عورت مارچ میں متنازع پلے کارڈز لہرانا بغاوت کے زمرے میں آتا ہے عدالت سے استدعاہے کہ منتظمین کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیاجائے۔

مزید :

علاقائی -