سیشن جج لاہور کا ڈیوٹی ججوں کے سٹاف کو یونیفارم پہننے کا حکم

  سیشن جج لاہور کا ڈیوٹی ججوں کے سٹاف کو یونیفارم پہننے کا حکم

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن جج لاہور نے موسم گرما کی تعطیلات میں ڈیوٹی ججوں کے سٹاف کو یونیفارم پہننے کا حکم دے دیا سیشن جج نے ہدایت کی ہے کہ عدالت میں بغیر یونیفارم پہننے والے سٹاف کے خلاف متعلقہ جج کارروائی کریں اس سلسلے میں تمام عدالتوں کے ججز کو باقاعدہ مراسلہ جاری کردیا گیا ہے سیشن جج نے ہدایت کی ہے کہ ڈیوٹی ججوں کا عملہ بغیر یونیفارم کے عدالتوں میں ڈیوٹی سرانجام نہ دے یونیفارم نہ پہنے والے سٹاف کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -