فرنٹ ڈیسک،مزید 63 اہلکاروں کے کنٹریکٹ میں ایک سال کی توسیع

فرنٹ ڈیسک،مزید 63 اہلکاروں کے کنٹریکٹ میں ایک سال کی توسیع

  

لاہور (کرائم رپورٹر)سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کا فرنٹ ڈیسک اہلکاروں کیلئے احسن اقدام،فرنٹ ڈیسک پر کام کرنے والے مزید 63 اہلکاروں کے کنٹریکٹ میں ایک سال کی توسیع کر دی گئی تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ایڈمن نے ایک سال کی توسیع کے احکامات جاری کر دئیے ایس ایس پی نے فرنٹ ڈیسک اہلکاروں کو ایکسٹیشن کے موقعہ پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ فرنٹ ڈیسک اہلکار کسی بھی ایشو کے حل کیلئے فوری اور براہ راست رابطہ کر سکتے ہیں۔ لیاقت علی ملک نے فرنٹ ڈیسک اہلکاروں کے مسائل سنے، حل کیلئے فوری احکامات بھی جاری کئے۔

مزید :

علاقائی -