کراچی بندرگاہ میں 3 کنٹینرز سے 80 ہزار کلو چھالیہ غائب، مقدمہ درج

  کراچی بندرگاہ میں 3 کنٹینرز سے 80 ہزار کلو چھالیہ غائب، مقدمہ درج

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی بندرگاہ میں کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل (کے آئی سی ٹی) میں موجود 3 کنٹینرز سے 80 ہزار کلو چھالیہ غائب۔کسٹم حکام کی جانب سے چھالیہ کے درآمد کنندہ(امپورٹرز) اور کے آئی سی ٹی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق کے آئی سی ٹی میں 3 کنٹینرز میں 80 ہزار کلو چھالیہ موجود تھی اور دن دیہاڑے جعل سازی سے کنٹینرز کے نمبر تبدیل کیے گئے۔کسٹم حکام کے مطابق کنٹینرز کے نمبرز تبدیل کرکے اس میں گرینائٹ ظاہر کیا گیا اور تقریباً 80 ہزار کلو چھالیہ غائب کردی گئی۔

مقدمہ درج

مزید :

صفحہ اول -