محکمہ آبپاشی کے انجینئرسمیت افسروں کی ضمانت کی درخواستوں میں توسیع

محکمہ آبپاشی کے انجینئرسمیت افسروں کی ضمانت کی درخواستوں میں توسیع

  

لاہور(نامہ نگار)اینٹی کرپشن عدالت نے ڈیزل کی مد میں سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کے کیس میں ملوث محکمہ آبپاشی کے انجینئرامتیاز اکبر بھٹی سمیت دیگرافسروں کی ضمانت کی درخواستوں میں 20اگست تک توسیع کردی عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو رپورٹ پیش کرنے کاحکم بھی دیاہے اینٹی کرپشن عدالت کے جج صہیب احمد رومی نے ملزموں کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی اینٹی کرپشن کا مؤقف ہے کہ انجینئرامتیاز اکبر بھٹی نے دیگر افسران کی ملی بھگت سے ڈیزل کی خریداری کی مد میں خورد برد کی ملزموں نے سرکاری خزانے کو 2کروڑ روپے کا نقصان پہنچایاہے۔

مزید :

علاقائی -