عید کے موقع پر افسران اپنی نگرانی میں سیکیورٹی پلان تشکیل دیں، آئی جی

عید کے موقع پر افسران اپنی نگرانی میں سیکیورٹی پلان تشکیل دیں، آئی جی

  

لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر نے کہا ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر صوبے کی تمام حساس مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر عید اجتماعات کاسیکیورٹی پلان آرپی اوز،سی پی اوز اور ڈی پی اوز اپنی نگرانی میں تشکیل دیں جس میں سیکیورٹی انتظامات کے ساتھ ساتھ کورونا ایس او پیز کی پاسداری کو بھی مد نظر رکھا جائے نماز عید سے قبل تمام مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر عید اجتماعات کی مکمل چیکنگ اور کلیرینس کو ہرصورت یقینی بنایا جائے جبکہ اے کیٹیگری کی مساجداور امام بارگاہوں کی چھتوں پر سنائپرز اورعید اجتماعات کے اندر سادہ لباس میں کمانڈوز کو لازمی تعینات کیا جائے جبکہ حساس مقامات پر سیکیورٹی کیلئے اضافی دستوں کی تعیناتی کے علاوہ واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈٹیکٹر کے ذریعے چیکنگ کو یقینی بنایا جائے اور بغیر اجازت اور کالعدم تنظیموں کے قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے پرعائد پابندی پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔ فورتھ شیڈول میں صرف ان افراد کو رکھا جائے جو اس کیٹیگری میں آتے ہیں ان خیالات کا اظہار سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ آرپی اوز، ڈی پی اوز ویڈیولنک کانفرنس کے دوران افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا۔ کانفرنس میں صوبے کے تمام آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز نے بذریعہ ویڈیولنک شرکت کی۔

صوبے کے تمام اضلا ع میں لگائی جانے والی مویشی منڈیوں میں کورونا سے بچاؤ کے ایس اوپیز پر عمل درآمد کو ہرصورت یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں اور جو بھی پولیس ٹیم مویشی منڈی ڈیوٹی کیلئے جائے وہ وہاں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ، لائیو سٹاک اور میونسپل کمیٹی کے عملے کے ساتھ قریبی رابطہ رکھے اور ایس اوپیز پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں پولیس ٹیم اپنے ایس ایچ او کو اس بارے مطلع کریں۔ ایس او ایچ فوری طور پر متعلقہ ایس پی اور ڈی پی او کے نوٹس میں یہ بات پہنچائے

مزید :

علاقائی -