جیلوں میں کورونا سے نمٹنے کیلئے کامیاب حکمت عملی اپنائی گئی، شاہد سلیم

جیلوں میں کورونا سے نمٹنے کیلئے کامیاب حکمت عملی اپنائی گئی، شاہد سلیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کے احکامات کے مطابق پنجاب کی جیلوں میں کورونا وائرس سے نبٹنے کے لیے کامیاب حکمت عملی اپنائی گئی۔حکومت پنجاب کے بروقت اقدامات کے نتیجے میں آج صرف ایک قیدی سنٹرل جیل میانوالی اور ایک سب جیل چکوال میں کورونا کا شکار ہے جبکہ پنجاب کی باقی تمام جیلیں کورونا فری ہیں۔
انھوں نے کہا کہ مارچ 2020میں ڈسٹرکٹ جیل لاہور میں ایک سٹاف ممبر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔تمام جیلوں میں ایک بڑی تعداد میں مشتبہ قیدیوں اور سٹاف ممبران کے کورونا ٹیسٹ ک? گ?۔مرزا شاہد سلیم بیگ نے مزید بتایا کہ کورونا جیسی موذی مرض کا مقابلہ کرنے کے لئیے ہر جیل میں قرنطینہ سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا جبکہ ڈسٹرکٹ جیل لاہور میں 100بستروں پر مشتمل ہسپتال قائم کیا گیا۔

مزید :

علاقائی -