ڈاکو ؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بناکر گھروں کا صفا یا کردیا

ڈاکو ؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بناکر گھروں کا صفا یا کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری، ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا تفصیلات کے مطا بق وحدت کالونی کے علاقے میں نامعلوم ڈاکو بینک سے ملازمین کی تنخوائیں نکلوا کر باہر نکلنے والے فارماسئیوٹیکل کے ڈائریکٹر عابد علی سے گن پوائنٹ پر20لاکھ روپے نقدی چھین کر اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہو گئے ستوکتلہ کے علاقے میں واپڈا کے سینئر آفیسر ڈائریکٹر جنرل این ٹی ڈی سی اطہر رشید ہاشمی کے گھر ڈکیتی واردات کے دوران چار خواتین سمیت چھ افراد نے گھر والوں کو یرغمال بنایا اور اہل خانہ کو باندھ کر 6لاکھ نقدی،زیورات اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ شمالی چھاونی کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے تنویر کے گھر سے 4لاکھ کی نقد ی، طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،نواب ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے حسن کے گھر سے 4لاکھ20ہزار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان، کاہنہ میں ڈاکووں نے عمیر کے گھر سے1لاکھ 90 ہز ار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان مغلپورہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے اکرام کے گھر سے1 لاکھ 15ہز ار کی نقد ی، زیورات اور دیگر سامان، چوہنگ میں ڈاکوؤں نے فرقان کے گھر سے 1 لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا گلشن اقبال میں ڈاکوؤں نے ناظم سے60ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان،ساندہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے شاہ زمان کی فیملی سے 35 ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان،اکبری گیٹ کے علاقہ میں ڈاکووں نے نوید کی فیملی سے 20ہزارکی نقد ی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا جبکہ برکی اور اسلام پورہ سے گاڑیاں اور مصطفی ٹاون،شاہدرہ اور سول لائن سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -