ٹاؤن شپ ریسکیو اسٹیشن سے کمیونٹی سیفٹی کی سرگرمیوں کا انعقاد

ٹاؤن شپ ریسکیو اسٹیشن سے کمیونٹی سیفٹی کی سرگرمیوں کا انعقاد

  

لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو1122) نے کمیونٹی سیفٹی پروگرام کے تحت ٹاؤن شپ ریسکیو اسٹیشن سے کمیونٹی سیفٹی کی سرگرمیوں کا انعقاد کیا۔ اس کے تحت ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر نے ٹاؤن شپ کے مستحق کمیونٹی ممبران کو صحت، حفظان صحت، صاف پانی اور صفائی ستھرائی کے طریقوں بارے آگاہی دی اور 100 خاندانوں کو حفظان صحت کی کٹس اور راشن پیک تقسیم کئے اس سلسلے میں پنجاب ایمرجنسی سروس اور والنٹیری سروسز اوورسیز پاکستان کے باہمی اشتراک سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں، ریسکیوافسران،والنٹیری سروسز اوورسیز پاکستان کے نمائندوں، کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیموں کے ممبر ریسکیو اسکاؤٹس، مستحق افراد نے شرکت کی۔

ڈی جی ریسکیو نے تقریب کے آخر میں مستحق افراد میں حفظان صحت کٹس اور راشن پیک تقسیم کئے انہوں نے ریسکیو سروس کی کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیموں، وی ایس او ٹیم، کمیونٹی سیفٹی اینڈ انفارمیشن ونگ ریسکیو ہیڈ کوارٹر، ایمرجنسی سروسز اکیڈمی کے سیفٹی اینڈ ایڈمن ونگز کو سماجی تبدیلی کے پروگرام کے انعقاد پر سراہا اس موقع پر ڈی جی ریسکیو نے ریسکیو اسکاؤٹس کا خیرمقدم کیا اورخطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی کا ہر فرد معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کا سفیر ہے۔

مزید :

علاقائی -