درخت سے ٹکراکر موٹرسائیکل سوار میاں بیوی بچے سمیت زخمی

درخت سے ٹکراکر موٹرسائیکل سوار میاں بیوی بچے سمیت زخمی

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ہربنس پورہ کے علاقے میں تیزرفتار موٹرسائیکل درخت میں جا لگنے کے نتیجے میں میاں بیوی بچے سمیت زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق ڈیال ہاوس ہربنس پورہ کا رہائشی مرتضی عمر 40 سال جو اپنی بیوی اور بچے کے ساتھ جلو کی طرف ضروری کام سے جا رہے تھے راستے میں سکائی لینڈ کے علاقے میں تیز رفتاری کے باعث اچانک موٹرسائیکل درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں مرتضی شدید زخمی جبکہ اس کی بیوی نسرین بی بی اور بچہ ارسلان معمولی زخمی ہوگئے زخمیوں کو ایدھی رضا کاروں نے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سروس ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں مرتضی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مزید :

علاقائی -