سیکیورٹی گارڈ کے اندھے قتل کی واردات ٹریس، 3ملزمان گرفتار

سیکیورٹی گارڈ کے اندھے قتل کی واردات ٹریس، 3ملزمان گرفتار

  

لاہور(کرائم رپورٹر)سندر انویسٹی گیشن پولیس کی کارروائی،بحریہ ٹاؤن کے سیکیورٹی گارڈ خالد ظفر کے اندھے قتل کی واردات ٹریس 3 ملزمان گرفتار تفصیلات کے مطابق سندر انویسٹی گیشن پولیس نے بحریہ ٹاؤن میں سیکیورٹی گارڈ کے قتل میں شامل گروہ کے سرغنہ صابر علی اور اس کے ساتھی طیب اور علی حیدر کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق ملزمان بحریہ ٹاؤن میں ڈکیتی کی واردات کرنے جا رہے تھے کہ سیکورٹی گارڈ نے انہیں روکا اس دوران ملزمان نے پکڑے جانے کے ڈر سے 25سالہ سیکیورٹی گارڈ خالد ظفرپر فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے ملزمان کو گرفتار کر کے واردات میں استعمال ہونیوالا آلہ قتل پسٹل برآمد کر لیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -