لاہور پولیس آپریشنز ونگ کا عید الاضحی کا سیکیورٹی پلان جاری

لاہور پولیس آپریشنز ونگ کا عید الاضحی کا سیکیورٹی پلان جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور پولیس آپریشنز ونگ کی طرف سے عید الا ضحی کے موقع پر مساجد،امام بارگاہ، عبادت گاہوں، عید اجتماعات اور قبرستانوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے مربوط سکیورٹی پلان مرتب کیا گیا ہے عیدالاضحی کے موقع پر شہر بھر کی سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے بتایا کہ شہر کی 05ہزار سے زائد مساجد و دیگر اہم مقامات کو بھرپور سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے لاہور پولیس کے 8 ہزار سے زائد پولیس افسران اور جوان مختلف مقامات پر تعینات ہونگے کورونا کے پھیلاؤ کے خطرات کے پیش نظر نماز عید کیلئے آنے والے شہریوں کو ماسک، صفوں کے درمیان مناسب فاصلے اور دیگر حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کی ہدایت کی جاتی ہے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے کہا کہ عید کے اجتماعات میں نمازی حضرات مناسب فاصلے، ماسک، سینٹائزر سمیت کورونا وباء سے بچاو کی حفاظتی تدابیر اپنائیں ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے ”پاکستان“ کو بتایا کہ سکیورٹی پلان کے مطابق 06 ایس پیز،34ڈی ایس پیز،84انسپکٹرز،03سو سے زائد اپر سب آرڈینیٹس عید الاضحی پر ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینگے 12مویشی منڈیوں پر لاہور پولیس کے 01ہزار سے زائد افسران و جوان فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ حساس مقامات کے گردو نواح میں سرچ اینڈ سویپ آپریشنز، سنیپ چیکنگ،جیو فینسنگ، بائیو میٹرک تصدیق سمیت تمام حفاظتی اقدامات باقاعدگی سے جاری ہیں عید الاضحی کے موقع پر نمازیوں کو تین درجاتی حفاظتی حصار پر مبنی سکیورٹی فراہم کی جائیگی چیکنگ کیلئے میٹل ڈیٹکٹرزاور واک تھرو گیٹس کا استعمال یقینی بنایا جائے مشکوک افراد پر نظر رکھنے کے لئے چھتوں پر سنائپرز بھی تعینات ہونگے۔
مساجد پر پولیس افسران، اہلکار اور رضا کار چیکنگ کے فرائض سر انجام دیں گے۔


نمازیوں کو مکمل تلاشی کے بعد ہی مساجداور عبادت گاہوں میں داخلے کی اجازت ہو گی۔انہوں نے ہدایت کی کہ شہرکے داخلی وخارجی راستوں پر تمام گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور اشخاص کی چیکنگ یقینی بنایا جائے۔سماج دشمن سرگرمیوں میں ملوث ریکارڈ یافتہ افراد کی روک تھام کے لئے ضمانتی مچلکوں سمیت انسدادی اقدامات کئے جا ئیں۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کے لئے شہریوں کا تعاون نا گزیر ہے۔ ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور ہلڑبازی کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔ہلڑ بازی، ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ون ویلنگ میں ملوث افراد کے ڈیٹا بیس کی مدد سے ایسے افراد کی سرویلنس شروع کی جاچکی ہے، عید الاضحٰی پر ون ویلنگ کی کارروائیاں روکنے کیلئے ضمانتی مچلکے لئے جارہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -