وزیراعظم، وزیراعلٰی پنجاب کیخلاف کارروائی کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے منظور

وزیراعظم، وزیراعلٰی پنجاب کیخلاف کارروائی کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے کورونا وائرس کے حوالے سے موثراقدامات نہ کرنے پر وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سمیت متعلقہ حکام کے خلاف کارروائی کے لئے دائر درخواست پر رجسٹرارآفس کا اعتراض ختم کرتے ہوئے اسے سماعت کے لئے مقررکرنے کی ہدایت کردی،دوران سماعت چیف جسٹس نے خبر دار کیا کہ درخواست گزار اپنا موقف ثابت نہ کر سکا تو اس پرلاکھوں روپے ہرجانہ عائد کیا جائے گا، اعتراض کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے درخواست گزار سید محمد اظہر سے استفسار کیا کہ آپ کون ہیں اورکیاکرتے ہیں؟جس پر درخواست گزار نے کہا کہ میں اے سی مکینک ہوں۔ جاننا چاہتا ہوں کہ کورونا وائرس سے متعلق پاکستان کی اپنی کوئی تحقیق ہے یا چین اور امریکی تحقیق پر چل رہے ہیں؟اس پر چیف جسٹس نے کہا اگر کیس ثابت نہ ہوا تو آپ پرلاکھوں روپے ہرجانہ عائد کیا جائے گا، درخواست گزار نے استدعا کی کہ کورونا وائرس کے متعلق وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سے جواب طلب کیا جائے، غیر تسلی بخش جواب کی صورت میں وزیراعظم، وزیراعلیٰ اور دیگر متعلقہ حکام کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے،عدالت عالیہ کے رجسٹرارآفس نے درخواست پراعتراض عائد کیاتھا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے خلاف درخواست دائر نہیں ہوسکتی،چیف جسٹس نے اعتراض کیس کے طور پر درخواست کی سماعت کرکے رجسٹرارآفس کا اعتراض ختم کردیا۔
سماعت،منظور

مزید :

صفحہ آخر -