لاہور ہائیکورٹ کا 18 این جی اوز کیخلاف تادیبی کارروائی نہ کرنیکا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا 18 این جی اوز کیخلاف تادیبی کارروائی نہ کرنیکا حکم

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹرجسٹس شاہد کریم نے حکومت کوہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان، عورت فاؤنڈیشن اورعاصمہ جہانگیر لیگل ایڈ سیل سمیت 18 این جی اوز کے خلاف تادیبی کارروائی سے تاحکم ثانی روکتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ مسٹر جسٹس شاہد کریم نے خیراتی اداروں کے بارے میں پنجاب چیرٹیز ایکٹ 2018ء کے خلاف دائر مذکورہ این جی اوز کی درخواست پر سماعت کی۔ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان، عورت فاؤنڈیشن، عاصمہ جہانگیر لیگل ایڈ سیل سمیت 18 این جی اوز نے پنجاب حکومت کے قانون کے خلاف اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ قانون سازی سے پہلے سول سوسائٹی میں کام کرنے والی این جی اوز سے مشاورت نہیں کی گئی۔درخواست میں قانونی نکتہ اٹھایا گیا ہے کہ صوبائی قانون آئین کے منافی ہے اس لئے این جی اوز کی 5جولائی سے 15اگست کے دوران رجسٹریشن کے لئے جاری اشتہار پر بھی عمل درآمد روکنے کا حکم دیا جائے۔

کارروائی

مزید :

صفحہ آخر -