ایم این اے برجیس طاہر کی عبوری ضمانت قبل ازگرفتاری میں توسیع

ایم این اے برجیس طاہر کی عبوری ضمانت قبل ازگرفتاری میں توسیع

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے برجیس طاہر کی عبوری ضمانت قبل ازگرفتاری میں توسیع کرتے ہوئے نیب کو رپورٹ اور جواب داخل کرنے کے لئے 8ستمبر تک مہلت دے دی،جسٹس شہرام سرور چودھری اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل ڈویژن بنچ نے برجیس طاہر کی درخواست کی سماعت کے دوران نیب کی طر ف سے رپورٹ پیش نہ کرنے پر ریمارکس دیئے کہ بادی النظر میں نیب درخواست گزار کے خلاف ابھی تک مواد تلاش نہیں کر سکا، نیب کے پراسیکیوٹر نے عدالت سے رپورٹ اور جواب داخل کرنے کے لئے مہلت طلب کرتے ہوئے کہا کہ نیب درخواست گزار کو گرفتار نہیں کر رہا۔

قبل از گرفتاری

مزید :

صفحہ آخر -