چینی شہری کااپنا نام بلیک لسٹ سے نکلوانے کے لئے دائر درخواست پر جواب طلب

چینی شہری کااپنا نام بلیک لسٹ سے نکلوانے کے لئے دائر درخواست پر جواب طلب

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس عابد عزیز شیخ کے رخصت پر ہونے کے باعث چینی شہری ہونگ لی کی بلیک لسٹ سے نام نکلوانے کے لئے دائر درخواست کی سماعت نہ ہوسکی،عدالت نے ڈی جی امیگریشن ودیگر حکام سے جواب طلب کر رکھا ہے،سپیشل برانچ پولیس کی جانب سے جواب عدالت میں جمع کرادیا گیاہے،سپیشل برانچ کی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ ہونگ لی کی سابق اہلیہ نے بیان دے دیاہے کہ اسے نام بلیک لسٹ سے نکالنے پر کوئی اعتراض نہیں۔

بلیک لسٹ

مزید :

صفحہ آخر -