لاہورہائی کورٹ انتظامیہ کے 72افسروں کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری

  لاہورہائی کورٹ انتظامیہ کے 72افسروں کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ اسٹیبلشمنٹ کے 72 افسروں کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کردیئے گئے،چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان کی منظور سے جن افسروں کے تبادلے کئے گئے ہیں ان میں 21ڈپٹی رجسٹراراور 51اسسٹنٹ رجسٹرار شامل ہیں،ان میں سے زیادہ تر کی حال ہی میں ان عہدوں پر ترقی ہوئی ہے،تبدیل ہونے والے ڈپٹی رجسٹراروں میں محمد شکیل، زمان صابر، نور محمد،اللہ دتہ خالد،عثمان شوکت، شاہد اقبال، محمد عرفان، طاہر حسین، مقصود چودھری، اشفاق احمد،شاہد نصیر، شہباز اشرف،نسیم شاہد، محمد ندیم،ریاض احمدخان،عطاء الرحمن،منیر احمد،منصورالحق، عابد علی چودھری، فرخ رشید اور حافظ سجاد احمد شامل ہیں جبکہ تبدیل ہونے والے دیگر افسروں میں عمیر عباس، وقاص اسلم، علی احمد ملک، امتیازعلی خان، اصغر حیات، مس انیقہ اسد اور وسیم ناصر سمیت 51اسسٹنٹ رجسٹرار شامل ہیں۔

تبادلے

مزید :

صفحہ آخر -