سابق وزیر اعظم کے کزن اسلم بشیر کے گھر پر حملے میں ملوث 2 رشتہ داروں کی ضمانتیں منظور

  سابق وزیر اعظم کے کزن اسلم بشیر کے گھر پر حملے میں ملوث 2 رشتہ داروں کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس شہرام سرورچودھری نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے کزن میاں اسلم بشیر کے گھر پر حملے کے مقدمہ میں ملوث ان کے قریبی عزیزوں میاں فرقان ادریس اور میاں عمر ادریس کی ایک ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت قبل ازگرفتاری منظورکرلی ہے،عدالت نے ملزموں کوشامل تفتیش ہونے کی ہدایت بھی کی ہے۔فاضل بنچ نے سرکار اور دیگر مدعاعلیہان کو 17 اگست کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
ضمانتیں

مزید :

صفحہ آخر -