ایگزیکٹو انجینئرکا ٹرانسفر کرنے کیخلاف دائر درخواست پر نوٹسز جاری
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے تبادلوں پر پابندی کے باوجود لیسکوکے ایگزیکٹو انجینئرکا تبادلہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر مدعاعلیہان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تبادلے کے احکامات تک عمل درآمد روک دیا،درخواست گزار سید سلیم شاہ بخاری کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے تبادلوں پر پابندی لگارکھی ہے، اس کے باوجود درخواست گزارکاتبادلہ کر دیاگیا، درخواست گزار کے وکیل کے مطابق تبادلہ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی اور بدنیتی پر مبنی ہے اس لیے اس پر عمل درآمد روکا جائے. لاہور ہائیکورٹ نے تبادلے پر عمل درآمد روکتے ہوئے متعلقہ حکام سے جواب مانگ لیا۔
تبادلوں پر پابندی