نو مسلم سکھ لڑکی کا معاملہ،جسٹس فاروق حیدر کی الگ الگ درخواستوں کی سماعت سے معذرت

نو مسلم سکھ لڑکی کا معاملہ،جسٹس فاروق حیدر کی الگ الگ درخواستوں کی سماعت سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹرجسٹس فاروق حیدر نے نو مسلم سکھ لڑکی کے مسلمان لڑکے سے پسند کی شادی پر والدین اور جوڑے کی الگ الگ درخواستوں کی سماعت سے معذرت کر لی۔فاضل جج نے درخواستیں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بجھوا تے ہوئے سفارش کی ہے کہ انہیں سماعت کے لئے کسی دوسرے بنچ کے سامنے پیش کیا جائے۔ننکانہ کی نو مسلم سکھ لڑکی کو سخت سیکیورٹی میں لاہور ہائیکورٹ میں پیش کیا گیا،فاضل جج نے درخواستوں کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے مزید کارروائی 28 جولائی تک ملتوی کر دی.۔
نومسلم لڑکی

مزید :

صفحہ آخر -