کشمیریوں کے حق میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی بندش، شہر ایار آفریدی میدان میں آگئے

کشمیریوں کے حق میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی بندش، شہر ایار آفریدی میدان میں ...

  

اسلام آباد (این این آئی) سوشل میڈیا پر کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر اکاونٹس کی بندش پر چیئرمین کشمیر کمیٹی شہر یار آفریدی سوشل میڈیا کمپنیوں کے دوہرے معیار کیخلاف میدان میں آگئے،چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر شہریار آفریدی نے پی ٹی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور چیئرمین پی ٹی اے، میجر جنرل(ر) عامر عظیم باجوہ نے چیئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی کو بریف کیا۔شہریار آفریدی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کشمیریوں کی آواز کو خاموش کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا۔کشمیریوں کی حالت زار اجاگر کرنے کے لئے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے بہتر استعمال کے حوالے سے مختلف طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔شہر یار آفریدی نے کہاکہ کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر اکاونٹس کیوں معطل کیے جارہے ہیں، پی ٹی اے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اکاؤنٹس کی معطلی کو موثر انداز سے اٹھائے۔چیئرمین پی ٹی اے نے کہاکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمزکے ساتھ پی ٹی اے مسلسل رابطے میں ہے، کشمیریوں کی حمایت میں پوسٹ ہونے والے مواد کی بلاجواز بلاکنگ کو اجاگر کیا جارہا ہے۔

اکاؤنٹس معطل

مزید :

صفحہ آخر -