لاک ڈاؤن سے پہلے بازاروں میں شدیدی رش، ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دی گئیں: سروے رپورٹ

لاک ڈاؤن سے پہلے بازاروں میں شدیدی رش، ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دی گئیں: سروے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سروے رپورٹ، دیبا مرزا ) پنجاب حکومت کی طرف سے عید کے موقع پر اچانک 8 روزہ لاک ڈاؤن کا فیصلہ سامنے آتے ہی بڑی تعداد میں لوگوں خریداری کیلئے بازاروں کا رخ کر لیا جس کے باعث صو با ئی دار لحکو مت میں کے با زاروں میں بھی رش بڑھ گیا با زاروں میں پا ؤ ں رکھنے کی جگہ نہیں تھی ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔جب کہ دوکا ندا روں اور شہریو ں کی جانب سے حکو متی اقدام پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا تاجروں اور دکانداروں کا کہنا تھا کہ حکو مت کا جب دل چا ہتا ہے لا ک ڈاؤن لگا دیتی ہے ہم روزی روٹی کما ئیں یا اس لاک ڈاؤ ن کی سرددر کو بھگتیں،یہی چا ر دن روزی روٹی کما نے کے ہو تے ہیں لیکن اس حکو مت کو تو صرف اپنے شا ہی احکاما ت جا ری کر نا ہو تے ہیں ان کو کیا پتہ کہ غریب کس طرح ایک وقت کی روٹی کماتاہے جبکہ شہریو ں کا کہنا تھا کہ لا ک ڈاؤن کے بعد با زار بند ہو نے ہیں ہم اپنی خریدا ری کیسے کر یں گے حکو مت کو کو ئی بھی حکمت عملی اپنا نے سے پہلے عوام کی سہو لت کو بھی مد نظر رکھنا چا ہیے۔دکانداروں محمد جمیل،محمد آفتاب،عمران بٹ و دیگر کا کہنا تھا کہ مہنگائی نے ہم دکانداروں سمیت عوام کا جینا دو بھر کر رکھا ہے اوپر سے حکومت وقت نے ایک بار پھر سے لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے جس کے باعث چھوٹا اور بڑا تاجر متاثر ہو گا کیونکہ عید الاضحی سر پر ہے اور عوام نے خریدار ی کا عمل مکمل کرنا تھا لیکن لاک ڈاؤن کے اعلان نے ہمیں شدید متاثر کیا ہے۔لاک ڈاؤن کے حوالے سے شہریوں رحیم،یاسر،اشرف،ثمینہ،ارم کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن سے بہتری کے نتائج ہی نکالنے تھے تو مستقل تین،چار ماہ کا لاک ڈاؤن لگا کر شہریوں کو خود کشیوں پر مجبور کر دینا تھا اس طرح ترسا ترسا کے مارنے سے بہتر تھا۔اب عید کے باعث ہم لوگ دوکانوں پر کس ٹائم شاپنگ کریں گے کب گھر سنبھالیں گے اور کاموں کی کیا صورتحال ہو گی کچھ پتہ نہیں ہے۔حکومت کو چاہیے کہ ایس او پیز پر عمل کرنے والے تاجروں اور گاہکوں کو ریلیف دے تا کہ کوئی طبقہ متاثر نا ہو۔
سروے رپورٹ

مزید :

صفحہ آخر -