وکلاء کی اکثریت کا عاصمہ جہانگیر گروپ کے صدارتی امید وار اکبر ڈوگر کی حمایت کا اعلان

      وکلاء کی اکثریت کا عاصمہ جہانگیر گروپ کے صدارتی امید وار اکبر ڈوگر کی ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی) بینکنگ کورٹس اورہاؤسنگ سوسائٹیز کے 100سے زائد وکلاء نے لاہورہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں عاصمہ جہانگیر کے انڈیپنڈنٹ گروپ کے نامزد صدارتی امیدوار سردار اکبر ڈوگر کی حمایت کا اعلان کردیا، انہوں نے سینئربینکاراورمعروف کالم نگارعمر ڈوگر کی قیادت میں ان کی حمایت کا اعلان کیا،سپریم کورٹ بار، لاہورہائی کورٹ باراورلاہورڈسٹرکٹ بار کے سابق صدورسمیت پاکستان بار کونسل اورپنجاب بارکونسل کے متعدد ارکان پہلے ہی ان کی حمایت کا اعلان کرچکے ہیں،سردار اکبر ڈوگر کی حمایت کرنے والوں میں پاکستان بارکونسل کے وائس چیئرمین عابدساقی،پاکستان بارکونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین اعظم نذیر تارڑ،پاکستان بارکونسل کے رکن محمد احسن بھون،سپریم کورٹ بار کے سابق صدور میاں اسرارالحق اور پیر کلیم احمد خورشید،پاکستان بار کونسل کے رکن اورلاہورہائی کورٹ بار کے سابق صدر حفیظ الرحمن چودھری،لاہورہائی کورٹ بار کے سابق نائب صدر میاں اسلم، لاہورڈسٹرکٹ بار کے سابق صدور تنویر چودھری اور ساجد بشیر،ہائی کورٹ کے سابق جج چودھری محمد رمضان اور ذوالفقار بخاری،پنجاب بارکونسل کے سابق رکن رائے بشیر اورپنجاب بار کونسل کے رکن حافظ انصارالحق سمیت متعدد سینئر وکلاء کے گروپ شامل ہیں،سرداراکبر ڈوگر کو لاہورہائی کورٹ بار کے موجود صدرطاہر نصراللہ وڑائچ اور ان کے گروپ کی حمایت بھی حاصل ہے۔

وکلاء حمایت

مزید :

صفحہ آخر -