خیبر،سلطان خیل میں باڑہ ٹرمینل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
خیبر(بیوررپورٹ) باڑہ ٹرمینل کے خلاف خیبر سلطان خیل میں پاک افغان شاہراہ احتجاجا ًبلاک کر دیا گیا۔ مظاہرین نے تکیہ کے مقام پر سڑک پر پتھر رکھ کر روڈ ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کر دیا، افغانستان جانے والی مال بردار گاڑیاں پھنس کر رہ گئیں۔باڑہ ٹرمینل کو ختم کیا جائے۔ ٹرانسپورٹرزکے ساتھ روا رکھا جانے والا ظلم کا سلسلہ بند کیاجائے۔باڑہ میں ٹرانسپورٹروں کو لوٹا جارہا ہے۔روڈ اس وقت تک بلاک ہو گی جب تک باڑہ ٹرمینل ختم نہ کیاگیا ہو۔احتجاجی مظاہرے میں باڑہ ٹرمینل مین قتل ہونے والے تاجر کے لواحقین نے بھی حصہ لیا۔تفصیلات کے مطابق لنڈ ی کو تل ٹرانسپورٹ یونین نے باڑہ ٹرمینل کے خلاف خیبر سلطان خیل میں تکیہ کے مقام پر پاک افغان شاہراہ پر پتھر رکھ کر احتجاجاًبند کردیا شاہراہ صبح 7بجے سے تادم تحریر تک یعنی پانچ بجے تک بند رہا اور ان کی مزاکرات کامیاب نہیں ہوئے۔شاہراہ کی بند ش افغانستان جانے والی مال بردار گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں جس سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا گرمی کی حدت اور پیاس سے لوگ بے حال ہوئے ٹرانسپورٹ یونین کے چیئر مین رحمان زیب افریدی نے کہا کہ 40دن ہوگئے کہ ہم نے باڑہ ٹرمینل کے خلاف احتجاجی کیمپ لگایا ہے مگر اج تک کسی نے بات کرنا بھی گوارا نہیں کیا ہے انہوں نے کہا کہ باڑہ ٹرمینل میں ہمارے ٹرانسپورٹروں کے ساتھ ظلم ہورہا ہے دن کی روشی میں انہیں لوٹا جارہا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے انہوں نے کہا کہ سیفران کمیٹی کے سفارشات جمع کرتے وقت ٹرمینل سے کئی افسروں نے لا تعلقی کا اظہار کیاتھا اب کون ہیں جو ان کی پشت پناہی کر رہے ہیں انہوں کہا کہ باڑہ ٹرمینل میں سادہ خان نامی شخص قتل کیا گیا مگر خاندان مرضی کے مطابق ایف ائی ار نہیں کاٹی گئی ہے جو بڑا لمحہ فکریہ ہے انہوں نے کہا کہ اس احتجاج میں ہمارے ساتھ باڑہ ٹرمینل میں شہید ہونے والے سادہ خان کے لواحقین بھی موجود ہیں لواحقین نے بھی اس موقع پر مطالبہ کیا کہ ہمارے شہید کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے ا ور ہمیں انصاف دلادیں انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ باڑہ ٹرمینل کو ختم کیاجائے کیونکہ یہ بعید از قیاس نہیں کہ یہاں ٹراسپورٹرز غیر محفوظ ہیں رحمان زیب نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ اج تک باڑہ ٹرمینل میں لوٹ مارکی شکل میں جتنے پیسے لئے گئے ہیں ان کا کرٓ احتساب کیاجائے تنظیم نوجوانان قبائل نے بھی احتجاج مین حصہ لیا احتجاج کے دوران باڑہ کی ٹرمینل نامنطور نامنظور کے نعرے لگائے گئے۔