تاجر برادری ہمارے لئے قابل احترام ہے،ترجمان پنجاب حکومت

  تاجر برادری ہمارے لئے قابل احترام ہے،ترجمان پنجاب حکومت

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ تاجر برادری ہمارے لئے انتہائی قابل احترام ہے اور ان کی مشکلات سے بھی بخوبی آگاہ ہیں، کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے دوسرے شعبوں کی طرح تاجروں نے بھی کاروباری نقصان کی صورت میں بڑی قربانی دی ہیں، کورونا وائرس سے مکمل چھٹکارا پا لینے تک معمولات زندگی بحال نہیں ہو سکتے اس لئے حکومت عید الاضحی پر ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کیلئے سخت اور غیر معمولی فیصلے لینے پر مجبور ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہر موقع پر تاجروں سے مشاورت کی ہے اور انہیں فیصلوں سے پیشگی آگاہ بھی کیا ہے۔ تاجر موجودہ صورتحال سے بخوبی آگاہ ہیں اور امید ہے کہ تاجر تنظیمیں ماضی کی طرح اب بھی فیصلوں پر عملدرآمد میں حکومت سے بھرپور تعاون کریں گی۔

مسر ت جمشید چیمہ

مزید :

صفحہ آخر -