شبقدر،بازار سے اڈہ منتقلی کیخلاف ڈرائیوروں کا احتجاج

شبقدر،بازار سے اڈہ منتقلی کیخلاف ڈرائیوروں کا احتجاج

  

شبقدر(تحصیل رپورٹر) شبقدر جنرل بس سٹینڈ سیل۔ ڈرائیورز نے پہیہ جام کردیا۔ بازار آنے اور جانے والے مسافروں گاڑیوں پر بھاری جرمانے،مسافر رل گئے شدید گرمی میں خواتین اور بچوں کو مشکلات کا سامنا۔ اکثر ملازمین، خواتین اور مریض گھروں کو واپس۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اختتام پر ٹی ایم اے شبقدر نے حکومتی ہدایات پر شبقدر بازار سے اڈہ باہر منتقل کردیئے جو ماہ جولائی میں ڈرائیورز ٹرانسپورٹ یونین اور ٹی ایم اے شبقدر وضلعی انتظامیہ کے درمیان عدالتی جنگ اور نوک جھونک جاری رہنے کے بعد آج بروز پیر علی الصبح انتظامیہ نے پولیس کی بھاری نفری نے آڈوں پر قبضہ کرکے سیل کردی اور شبقدر بازار اور مہمند وباجوڑ جانے تمام مسافروں گاڑیوں کو بند کردیا شبقدر آنے والے اور شبقدر بازار سے جانے والے تمام مسافروں گاڑیوں کو بازار سے باہر ناکہ لگاکر 5000-5000روپے تک کا جرمانہ کیا گیا۔ دوسری طرف ٹرانسپورٹرز نے پہیہ جام کرکے گاڑیوں کو گھر وں میں بندکردی جس سے خواتین، بچوں اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اکثر خواتین حکومت کو بدعائیں دیتے ہوئے گھروں کو واپس چلے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -