جامعہ پشاور میں انتظامیہ اختیاطی تدابیر پر عمل درامدد کروانے میں مکمل نا کام

جامعہ پشاور میں انتظامیہ اختیاطی تدابیر پر عمل درامدد کروانے میں مکمل نا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹی رپورٹر)جامعہ پشاور میں انتظامیہ اختیاطی تدابیر پر عمل درامدد کروانے میں مکمل نا کام،جامعہ کے انتظامیہ ایڈمنیسٹریشن بلاک میں ملازمین نے ایس او پیز کی دھجیاں بکھیر کے رکھ دی،ملازمین ماسک پہنے کی زحمت گوارا نہیں کرتے جبکہ ہائیر اجوکیشن کمیشن اور محکمہ ریلیف کی جانب سے جامعات کو کم سے کم اور ضروری سٹاف کو ایس او پیز کیساتھ انتظامی امور کیلئے کھولا گیا تھا تاہم انتظامیہ متعلقہ حکام کے ہدایت کو بھی پاوں تلے روند کر دفاتر میں بغیر ماسک اور زیادہ سے زیادہ سٹاف کیساتھ کام کرنے لگیں اور سماجی فاصلہ کا خیال نہ رکھنے سمیت امور نمٹنے میں بھی تاخیر سے کام لینے لگے جس سے نہ صرف جامعہ کے امور متاثر ہونے لگے ہے جبکہ طلبہ کو بھی شیدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے اور جامعہ کی انتظامیہ اس حوالے سے چشم پوشی اختیار کی ہوئے ہے تفصیلات کے مطابق صوبہ کی تاریخی ددرسگاہ جامعہ پشاور میں کورونا سے بچاو کے ایس او پیز پر عمل درآمدد ایک خواب بن کے رہہ گیا جامعہ کے ایڈمنیسٹریشن بلاک میں دفاتر میں صوبائی حکومت کے ہدایت کے بر عکس ضروری اور کم سے کم سٹاف کے بجائے زیادہ سٹاف ڈیوٹی پر موجود رہتا ہے جبکہ ملازمین سماجی فاصلہ تو دور کی بات ملازمین ماسک تک نہیں پہینتے جس سے واضح ہوتا ہے جامعہ کی انتظامیہ کورونا سے بچاو کے حوالے سے اختیاطی تابیر میں مکمل نا کام ہو چکی ہے ۔واضح رہے کہ دفاتر میں پچاس سال سے اوپر عمر کے ملازمین بھی کام کرنے کیلئے انے لگے جس سے سینکروں ملازمین کا کورونا سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔